مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایف آئی سائبر کرائم سیل نے کارروائی کے دوران واٹس ایپ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کے دوران واٹس ایپ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان لڑکیوں کو ویڈیوز اور واٹس ایپ کے ذریعے دیگر مواد سے بلیک میل کرتے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی لڑکیوں کے گھروالوں کی شکایت پر کی گئی جب کہ گرفتار ہونے والوں میں حارث عمران، طلحہ ظہر، فخرالدین اور عبدالروف شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ